ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ایس ایس ایل سی نتائج کا اعلان :کل 67.87فی صد نتائج؛ساحلی پٹی کے اضلاع ایس ایس ایل سی میں بھی سب سے آگے؛ اول، دوم اور پنجم مقام

ایس ایس ایل سی نتائج کا اعلان :کل 67.87فی صد نتائج؛ساحلی پٹی کے اضلاع ایس ایس ایل سی میں بھی سب سے آگے؛ اول، دوم اور پنجم مقام

Fri, 12 May 2017 17:23:31    S.O. News Service

بھٹکل:12/مئی (ایس اؤنیوز)وزیر برائے پرائمری اور ہائی اسکول تنویر سیٹھ نے ملیشورم میں واقع ہائی اسکول بورڈ دفتر میں ایس ایس ایل سی نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اس مرتبہ ریاستی سطح کے کل نتائج کی شرح 67.87فی صددرج کی گئی ہے، پی یوسی کی طرح ایس ایس ایل سی کے نتائج میں بھی گذشتہ سال کے مقابلہ امسال نتائج کی شرح میں قریب 7فی صد کمی آئی ہے۔ اعلان کردہ نتائج کے مطابق ریاست کے تین طلبا 625میں  625نمبرات حاصل کرتےہوئے پہلا مقام حاصل کیا ہے تو 6طلبا 624نمبرات لے کر دوسرے مقام پرہیں اور 13طلبا 623نمبرات کے ساتھ تیسرا مقام پایا ہے۔

وزیر موصوف نے بتایا کہ اُڈپی ضلع یہاں بھی 84.23فی صدنتیجہ کے ساتھ اول مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہوا ہے ، دکشن کنڑا ضلع 82.39فی صد کے ساتھ دوسرے مقام پر ہے ، جبکہ سرسی 80.09فی صد کے ساتھ چوتھے نمبر پر اور اترکنڑا ضلع 79.82فی صد نتیجہ کے ساتھ ریاست میں پانچویں  مقام پر ہے۔ 62.42فیصد لڑکے اورحسب معمول لڑکیاں 74.08فی صد کامیاب ہو کر لڑکوں سے کافی آگے ہیں۔ شہری طلبا کے نتائج کی شرح 72.18فی صد ہے تو دیہی طلبا 74.12فی صد کے ساتھ کامیاب ہوئے ہیں۔ جب کہ ریاست بھر کے 924ہائی اسکولس نے 100فی صد نتائج درج کئے ہیں تو 60ہائی اسکولس کا رزلٹ صفر رہاہے۔انگلش میڈیم طلبا کےنتائج کی شرح 87فی صد ہے تو کنڑا میڈیم کی شرح 75.61اور اردو میڈیم کی شرح 70.06فی صد ہے۔

طلبا اور والدین توجہ دیں کہ ناکام طلبا کو دوبارہ امتحان میں شریک ہونے کے لئے اپنے ہائی اسکولس سے رابطہ کرکے فارم پر کرنا ہوگا۔ 15جون سے 22جون تک سپلمنٹری امتحانات ہونگے۔


Share: